Homeشہریوں کی آواز:۔ بلوچستان میں قبل از بجٹ مشاورتیں

 

 

 

شہریوں کی آواز:۔ بلوچستان میں قبل از بجٹ مشاورتیں

women budget involvement


”مجھے امید ہے کہ P&Dشہریوں سے مشاورت جاری رکھے گا۔آپ اس وقت مسائل حل کرسکتے ہیں جب آپ نچلی سطح پر عام شہریوں سے مشاورت کرتے ہیں۔“

بلوچستان میں پہلی قبل از بجٹ مشاورت کا انعقاد کیا گیا۔جس کا مقصد صوبائی بجٹ کی تیاری میں عوامی شرکت کو بہتر بنانا تھا۔بلوچستان کے چھ اضلاع میں آٹھ اجلاس کیے گئے جن میں صوبے کی ترقی کی ترجیحات پر بات کرنے اور بلوچستان میں طلب پر مبنی ترقی پر حکومت کی توجہ دلانے میں مدد دینے کے لیے 1156شہریوں نے شرکت کی۔یہ امر ان قبل از بجٹ مشاورتوں کے دوران نشاندہی کردہ ترجیحی شعبوں کے لیے حکومت بلوچستان کے بجٹ میں 1.73فیصد اضافے کا باعث بنا۔

اس مشاورت میں تعلیمی ماہرین،نوجوان طبقوں،سول سوسائٹی اور حکومت سے تعلق رکھنے والے شرکاءنے شرکت کی۔کچھ اجلاس خواتین کے لیے بھی مختص تھے۔ذلیخہ بی بی سول سوسائٹی کے ان شرکاءمیں سے ایک تھی۔اپنے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے اس نے بتایا کہ ”مجھے اپنی کم ازکم دس سالہ مدت ملازمت کے دوران صوبے کے بجٹ پر بات کرنے کا موقع نہیں ملا۔ایسے مختلف گروپس کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا اور انھیں بات کرنے کا موقع دینا واقعی ایک حیران کن بات ہے۔میں نے بجٹ کی منصوبہ بندی اور تیاری اور اسے مختلف محکموں میں کس طرح تقسیم کیا جاتاہے ،اس سے متعلق بہت کچھ سیکھنے کو ملاہے۔ہم نے بہت سے خیالات کا تبادلہ کیا ۔مجھے اس بات کا علم نہیں تھا کہ منصوبہ بندی اور ترقی کے محکمے(P&D)نے اب تک کیا کردار ادا کیاہے۔مجھے امید ہے کہ P&Dشہریوں سے مشاورت جاری رکھے گا۔آپ اس وقت مسائل حل کرسکتے ہیں جب آپ نچلی سطح پر عام شہریوں سے مشاورت کرتے ہیں۔“